top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کا تنظیمی اجلاس26اگست کوجامعہ علوم اثریہ میں ہوگا۔ حافظ عبدالحمید عامر


مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کا تنظیمی اجلاس 26 اگست کو جامعہ علوم اثریہ میں ہوگا۔ حافظ عبدالحمید عامر

اجلاس میں مرکزی قائدین اور ضلع جہلم کے عہدیداران شریک ہوں گے۔

جہلم(محمد زاہد خورشید) مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کا تنظیمی اجلاس 26 اگست بروز ہفتہ بعد از نماز ظہر جامعہ علوم اثریہ میں منعقد ہوگا،ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم نے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے مرکزی قائدین کا وفد صوبہ پنجاب کے اضلاع کا تنظیمی دورہ کر رہا ہے، جس میں مولانا نعیم بٹ سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان، مولانا سید سبطین شاہ نقوی سرپرست پنجاب، مولانا عبدالرشید حجازی امیر پنجاب اور حافظ یونس آزاد ناظم اعلیٰ پنجاب شامل ہیں۔ دورہ کا مقصد جماعتی روابط کو مضبوط کرنا اور تبلیغی سرگرمیوں کو جدید تقاضوں کےمطابق آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مشاورتی اجلاس میں ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں(جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان) کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں جماعتی کارکنوں اور عہدیداران کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، اس اہم اجلاس کی ہر حوالے سے بھرپور تیاری کی جائے اور اسے کامیاب بنایا جائے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page