top of page

مرکزی جامع مسجد اہل حدیث سوہاوہ میں سالانہ سیرت رحمت عالم کانفرنس 24 نومبرکوہوگی


مرکزی جامع مسجد اہل حدیث سوہاوہ میں سالانہ سیرت رحمت عالم کانفرنس 24 نومبرکوہوگی۔

بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب منعقد ہونے والی اس کانفرنس سے جید علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔

جہلم (محمد زاہد خورشید) مرکزی جامع مسجد اہل حدیث سوہاوہ میں سالانہ سیرت رحمت عالم کانفرنس 24 نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب منعقد ہوگی، یہ کانفرنس جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور نائب امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالحمید عامر کی زیر صدارت ہوگی ، جس میں انٹرنیشنل سپیکر اور سوشل میڈیا پر کتاب و سنت کے عظیم ترجمان مولانا قاری ابوانشاء خلیل الرحمن جاوید آف کراچی اور مقرر ذیشان مولانا قاری الطاف الرحمن شاکر آف منڈی بہاؤالدین خطاب فرمائیں گے۔ مولانا قطب شاہ خطیب مسجد ہذا نے انتظامیہ سے مشاورت کے بعد پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور انہوں نے بطور خاص اپنے جماعتی احباب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس تربیتی و اصلاحی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جائے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرد و نواح میں اشتہارات اور دیگر ذرائع ابلاغ کو استعمال کرکے اس پروگرام کی بھرپور تشہیر کی جارہی ہے۔ یہ اس مسجد کا سالانہ جلسہ ہے ، جس میں سامعین و سامعات کی ایک کثیر تعداد شریک ہوتی ہے، اس دفعہ بھی انتظامیہ مسجد کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اپنی سابقہ روایات کے مطابق بڑی آن بان شان کے ساتھ ہوگا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page