تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk
دینہ(سید جواد حسین نقوی سے) عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ھماری شہ رگ حیات اور ذریعہ نجات ھے, عزاداری ھماری محتاج نہیں بلکہ ھم عزاداری کے محتاج ھیں, عزاداری کے موسس سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور حضرت علی زین العابدین مولا سجاد علیہ اسلام ھیں جنہوں نے عصر عاشور کے بعد یزیدی فکر کو پابند سلاسل رکھ کر ھر ظلم پر صبر اور حوصلہ سے کام لیتے ھوئے نیست نابود کر دیا اور توحید و رسالت کے ساتھ اسلام اور حسینیت زندہ باد اور یزید اور یزیدیت مردہ بار منوایا یہ بات علامہ شفقت علی نقوی نے مرکزی امام بارگاہ ھڈالہ سیداں,دینہ میں عشرہ بیمار کربلا کی اختتامی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ھوئے کہی, انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام جس مکرہ سازش کا شکار ھو کر ذلت کی زندگی بسر کر رھا ھے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے حسینیت کا سہارہ لیکر کربلا والوں کی راہ کو اپنانا ھو گا, سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے ضلع جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ سے پاس ھونے والا ناموس اھلیبیت و صحابہ بل انتہائی متنازعہ ھے اسلئے کہ یہ بل بغیر مشاورت کے انتہائی عجلت میں ایک مخصوص گروپ کو خوش کرنے کیلئے پاس کروایا گیا ھے, یوم آزادی کے دنوں میں ھم سازشی ٹولہ کو بتا دینا چاھتے ھیں کی ملک عظیم پاکستان شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ کوششوں سے وجود میں آیا ھے اور ھم اس کی بقاء اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دشمنان پاکستان کو ھر محاذ پر شکست ھو گی آنشاء اللہ ھم مرکز کی ھر پالیسی پر لبیک کہیں گے,مجلس عزاء سے علامہ عمران علی ساقی,ذاکر اظہر بلوچ,ذاکر علی احمد جوئیہ,مولانا مفتی باسم زاھری اور ذاکر اھلیبیت سید علی رضا نے شبیہ تابوت امام سجاد علیہ السلام برآمد کروائی,نوحہ خوانی ماتمداری اور منظم زنجیر زنی ھوئی, بعد ازاں پاکستان کے استحکام اور خوشحالی عالم اسلام کے اتحاد مظلومین بلخصوص کشمیر فلسطین شام اور دیگر ممالک کی مکمل آزادی اور شیطانیت جہاں کی مکمل نابودی کی دعا کی گئ
Comments