top of page

مرغ  کی اونچی اڑان،جہلم  میں مرغی کے گوشت کی قیمت 624 روپے سے بڑھ کر 639 روپے فی کلو ہو گئی

 جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹری)  ہوشربا مہنگائی کا اثر مرغ  کی اونچی اڑان مرغی کے گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلے جاری ہے  تفصیلات کے مطابق ہوشربا مہنگائی کا اثر مرغ کی بھی اونچی اڑان مرغی کا گوشت سفید پوش طبقہ کی پہنچ سے بھی دور ہوگیا گزشتہ روز جہلم  میں مرغی کے گوشت کی قیمت 624 روپے تھی جو آج بڑھ کر 639 روپے ہو گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی  مرغی کا گوشت 620 روپے فی کلو فروخت ہو رہاہے، جہلم  میں زندہ مرغی 439 روپے کلو جبکہ گوشت 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دیسی مرغی کا گوشت 1099 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ملک کے دیگر علاقوں میں  مرغی کا گوشت 580 سے 680 تک فی کلو فروخت ہو رہا ہے شہریوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی نے اب ہمارے سے مرغی کا گوشت بھی چھین لیا پہلے ہم چھوٹے اور بڑے گوشت کا مہنگا ہونے کی وجہ سے مرغی کا گوشت استعمال کرتے تھے لیکن افسوس کہ اس حکومت نے ہم سے مرغی کا گوشت بھی چھین لیا اب تو ہم دالیں اور سبزی بھی اگر کھائیں تو ان کے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اب تو ہر چیز کے ریٹس ڈبل سے بھی زیادہ ہوچکے غریب تو غریب اب سفید پوش طبقہ بھی مانگنے پر مجبور ہوچکا ہے حکومت کو کچھ تو شرم آنی چاہیے اور کچھ غریبوں کا بھی خیال کرے لیکن افسوس کہ حکومت صرف اور صرف اقتدار کے مزے لینے میں ہی مصروف رہتی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو کم از کم کھانے پینے کی اشیاء کو تو سستا کرنا چاہیے اور عوام کو ریلیف دینا چاہیے 

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page