للہ ٹاؤن( تصور حسین ولیال Jhelumnews.uk)
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان انور علی کانجو نے بھیلووال میں مردار گوشت کی فروخت کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ویٹرنری ڈاکٹر فرخ للہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان انور علی کانجو نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور صحت کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کسی بھی عوامی شکایت کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں.اہلیان علاقہ تھل نے بروقت کارروائی پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان انور علی کانجو کو خراج تحسین پیش کیا
Comments