top of page

مراعات ،سہولتیں ساری ہونی چاہیے لیکن ذمہ داری ادا نہیں کرنی۔تو کیسے معاشرہ چلے گا، عبدالقدیر اعوان



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk) اللہ کریم کی مقرر کردہ حدود سے تجاوز ظلم ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان۔کوئی ذمہ دار اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار نہیں ہے۔مراعات ساری چاہیے،سہولتیں ساری ہونی چاہیے لیکن ذمہ داری ادا نہیں کرنی۔تو کیسے معاشرہ چلے گا۔سارا ملک ہم نے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے بندہ مقصد حیات چھوڑ دے تو زندگی بے معنی ہو جاتی ہے۔انسان کو اللہ کریم نے زندگی گزارنے کا سلیقہ بتایا ہے،نبی کریم ﷺ نے ہر پہلو میں راہنمائی فرمائی ہے۔دین پر عمل کرنا ہمیں مشکل لگتا ہے اور بے دینی میں ہم آگے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔اللہ کریم کے فیصلوں میں حکمت ہے وہ حکیم ہے ہمیں اپنی پسند اور انا کو رد کرتے ہوئے اللہ کریم کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔بندگی کا رشتہ اعمال میں تقویت پیدا کرتا ہے۔جب اپنی حالت ایسی ہوگی تو پھر ہم فلسطین کی کیا مدد کریں گے،کشمیر بہن بھائیوں کی مدد کیسے کر سکیں گے جب تک ہم میں بے دینی ہوگی بہتری نہیں آئی گی۔تمام مشکلات کا حل صرف اور صرف اسلامی قوانین میں ہے جب تک ہم وطن عزیز پر ان کا نفاذ نہیں کریں گے ہم ایسے ہی تجربات سے گزرتے رہیں گے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے روز خطاب!انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت زندگی کے دو حصے ہیں بقائے ا نسانی کا سبب ہیں ایک کو بھی ہٹا دو زندگی نہیں گزر سکتی۔مرد اور عورت کے جو مقام ہیں جو حیثیت ہے اللہ کریم نے ارشاد فرمائی ہے ہر ایک کو ایک مقام عطا فرمایا ہے۔مغرب تو مسلمانوں کو بھی اسلام سے دور کرنا چاہتا ہے۔مغرب میں عورت اور مرد کی برابری کو بڑا اچھالا جاتا ہے اس کی برابری کیا ہے؟اسلام مرد کو ایک درجہ زیادہ دیتا ہے لیکن عورت کے حقوق اپنی جگہ قائم ہیں۔مغرب نے عورت کو اشتہار کے طور پر پیش کیا اور یہ عورت کی تضحیک ہے۔اسلام میں عورت کا مقام ماں،بہن بیٹی اور بیوی کی شکل میں ہے اس سے بڑا مقام کیا ہو سکتا ہے۔اسلام عین طلاق میں بھی عورت کے حقوق کا تحفظ فرماتا ہے۔جب ہم غیر مسلم کو فالو کریں گے تو وہ شیطان کی پیروی ہوگی۔جدت کے ساتھ چلتے چلتے ہم نے اپنا مقام کھو دیا۔عورت کو عزت دی ہی اسلام نے ہے اسلام سے پہلے عورت کو انسان بھی نہیں سمجھا جاتا تھا۔اسلام نے ماں کا مقام بیان فرمایا،جس کے قدموں تلے جنت رکھ دی جس کا احترام اولاد پر فرض قرار دے دیا۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔ یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں 4،5 نومبر 2023 بروز ہفتہ،اتوار کو دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں سالکین سلسلہ عالیہ ملک بھر سے اپنی روحانی تربیت کے لیے تشریف لائیں گے اور اتوار دن گیار ہ بجے شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیرا عوان مد ظلہ العالی بیان فرمائیں گے اور خصوصی دعا بھی ہوگی ہر ایک کے لیے دعوت عام ہے۔اس بابرکت اجتماع میں شرکت کر کے برکات نبوت سے اپنے دلوں کو منور فرمائیں۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page