top of page
Writer's pictureJhelum News

محکمہ صحت جہلم ، سو فیصد عمل کر کے 227955 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کامیاب


میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)محکمہ صحت جہلم کو پولیو مہم کے حوالے سے جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا جو ٹارگٹ دیا گیا تھا وہ 221085 تھا میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر سو فیصد عمل کر کے 227955 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کامیاب ہوئے اس طرح ٹارگٹ میں سو فیصد کامیابی ہوئی سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات نے جب جہلم کا چارج سنبھالا تو اس وقت انتظامی معاملات بظاہر اتنے معیاری نہ تھے میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ جہلم نے سائینٹفک طریقے سے پولیو مہم کو کامیاب کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب رہے اس کامیابی کے پیچھے ماتحت عملہ کا مرکزی کردار ہے سماجی زعماء دینہ نے سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات کو نہ صرف ٹارگٹ مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے بلکہ اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page