top of page

محکمہ جنگلات کی عدم توجہی پنڈدادنخان میں عرصہ دراز سے ٹمبر مافیا سر گرم ،قیمتی لکڑی کا کٹائی جاری

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk)محکمہ جنگلات جہلم کی عدم توجہی تحصیل پنڈدادنخان میں عرصہ دراز سے ٹمبر مافیا سر گرم ،قیمتی لکڑی کی کٹائی جاری روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ٹریکٹر ٹرالیا ں ٹرک لوڈ ہونے لگے ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ جنگلات نئے پودے لگانے کی حد تک محدود ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائیوں سے گریزاں،محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان اور بالخصوص کھیوڑہ پہاڑی ایریا سے عرصہ دراز سے لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے کھیوڑہ اور پنڈدادنخان سے صبح اور رات کے اندھیر ے میں جنگلی لکڑی سے بھری ہوئی درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں گزرنا معمول بن چکا ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی مبینہ ملی بھگت سے جنگلی کیکر اور پھلائی کی لکڑی کے کٹائو کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے اور متعلقہ ذمہ داران کی آشیر باد سے لکڑی کی بھری ٹرالیاں لکڑی سپلائی کررہی ہیں جبکہ محکمہ جنگلات جہلم پودے لگانے اور فوٹو سیشن تک محدود ہے اہل علاقہ نے محکمہ جنگلات کے اعلی حکام،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق اور ناظم اعلیٰ جنگلات ثاقب محمود سے اپیل کی ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں ٹمبر مافیا کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور فوری طور پر جنگلات اور پہاڑوں سے لکڑی کی کٹائی کو روکا جائے تاکہ پہاڑوں کا حسن برقرار رہے ۔



0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page