top of page

محکمہ تعلیم جہلم کی موجودہ زبوں حالی کا ذمہ دار کون؟ رپورٹ ۔ ملک ندیم عباس

دینہ(رپورٹ:ملک ندیم عباس)ڈاکٹر سیف۔۔تیری یاد آئی ترے جانے کے بعد محکمہ تعلیم کی موجودہ زبوں حالی کا ذمہ دار کون؟ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل جہلم کے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف تھے اور انھوں نے دن رات کام کرکے محکمہ تعلیم کا نام روشن کیا بچے اساتذہ اور والدین بھی خوش تھے جہلم کی یہ بدقسمتی ہے کہ اُن کے جانے کے بعد محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق ہوتا دکھائی دے رہا ہے ان ایام میں جو سی ای او ایجوکیشن ہے یہ کہا جاسکتا ہے کہ بحثیت سی ای او ایجوکیشن وہ اپنے فرائض سرانجام دینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں جب سے اُنھوں نے چارج سنبھالا ہے زیادہ سے زیادہ چار سکول ہونگے جن کا انھوں نے وزٹ کیا ہے اس کے برعکس ان کے پیش رو ڈاکٹر سیف اپنے آفس سے آنے سے قبل روزانہ تین چار اداروں کا وزٹ کیا کرتے تھے اب مجموعی طور پہلے ہی محکمہ تعلیم کی حالت اتنی اچھی نہ تھی لیکن موجودہ سی ای او ایجوکیشن کے آنے سے محکہ تعلیم مزید تباہی کی طرف جارہا ہے سیکرٹری ایجوکیشن کو چاہیے کہ یہاں پر کسی موزوں ترین آفیسر کو بحثیت سی ای او ایجوکیشن لگائیں تاکہ وہ محکمہ تعلیم کے مفاد میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں سماجی اور سیاسی زعماء نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ چھان بین کرائی جائے



0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page