جہلم( ڈاکٹراعجازاعوان) محکمہ بہبود آبادی جہلم کے زیر اہتمام صحافیوں کے ساتھ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی جہلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری معاشرے اور معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ ہیں۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کی آگاہی اور حل کے لئے صحافتی برادری کا تعاون معاشرتی آگاہی اور تبدیلی کیلئے ازحد ضروری ہے موجودہ حکومت ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور پیداواری صلاحیت کے بہترین استعمال کیلئے تمام دستیاب وسائل مختص کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ عوام الناس میں ان مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق مسائل بارے آگاہی فراہم کر رہے ہیں تاکہ یہ مسائل جو معاشرے کے ہر طبقے پر اپنے اثرات چھوڑ رہے ہیں ان کا تدارک کیا جاسکے میڈیا اور صحافی اس مسئلہ پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور مزید تعاون کےلئے پرعزم ہیں، مریم نعیم ستی ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر محکمہ بہبود آبادی نے شرکا کو ضلع جہلم کی آبادی اور دیگر معاشرتی اعشاریوں سے متعلق اعدادوشمار بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ جہلم میں شرح اضافہ آبادی پنجاب بھر میں دوسری بہترین ہے۔ سیشن میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو اور سوشل میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے میڈیا نمائندگان سے رابطے اور تعاون کے اقدام کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری آبادی سے متعلقہ مسائل کو دیگر معاشرتی مسائل سے زیادہ ترجیح دیتے ہوئے معاشرے میں آگاہی فراہم کرنے کی کوشش میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(رانا محمد عاصم) اولڈ جی ٹی روڈ پر واکنگ ٹریک جلد مکمل کیا جائے گا جہاں سینکڑوں پودے لگانے کے علاؤہ شہریوں کو ایک بہترین تفریح گاہ...
bottom of page
Comments