top of page

محکمہ آبپاشی نے منگلا کمانڈ بھل صفائی کی مہم کے پہلے مرحلے میں صوبے کی نہروں کی بھل صفائی کا کام 51فی صد مکمل کرلیا

دینہ( رانا عاصم سے) منگلا کمانڈ کی نہروں کی بھل صفائی کا کام 51 فی صد مکمل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی نے بھل صفائی کی مہم کے پہلے مرحلے میں صوبے کی نہروں کی بھل صفائی کا کام 51فی صد مکمل کرلیا ہے۔ ترجمان آبپاشی نے بتایا کہ اس وقت پنجاب بھر میں محکمہ کی ٹیمیں منگلا کمانڈ اور تربیلا کمانڈ کی نہروں کی بھل صفائی اور کناروں کی بحالی کا کام اپنے شیڈول کے مطابق کررہی ہیں۔ اس وقت صوبے بھر کی 455منتخب نہروں میں سی354 نہروں پر کام جاری ہے باقی نہروں پر کام اپنے شیڈیول پر شروع کردیا جائے گا۔ بھل صفائی کے دوسرے مرحلے میں تربیلا کمانڈ کی نہروں پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان آبپاشی نے یہ بھی بتایا کہ پہلی بار محکمہ آبپاشی بھل صفائی کی ڈیجیٹل مانیٹر نگ کر رہا ہے جس کے لیے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جوکہ ڈرون ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ امیجری کے ذریعے بھل صفائی کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔ لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی تیارکردہ ایپ کے ذریعے صوبے بھر میں بھل صفائی مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ترجمان آبپاشی نے مزید کہا کہ اس سال پنجاب حکومت بھل صفائی مہم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بھل صفائی کی مہم وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو ترجیحی بنیادوں پر مانیٹر کررہے ہیں کیونکہ صاف نہریں ہی اس ملک کی زراعت کو فروغ دے سکتی ہیں

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page