جہلم(رانا عاصم سے)محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹ کے اجرا ء یا تجدید کے سلسلے میں شکایات اور آگاہی کیلئے فون نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیئے۔ ڈا ئر یکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے ترجمان کے مطابق پاسپورٹ کا اجرا ء معمول کے مطابق جاری ہے تاہم عوام کو اگر پاسپورٹ کے اجرا ء یا تجدید کے سلسلے میں مشکلات درپیش ہوں تو وہ فون نمبر 0519107072 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی جی امیگر یشن اینڈ پاسپورٹ ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ پاسپورٹ کی وصولی یا پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے شہری واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر اپنے پاسپورٹ کے ٹوکن کی رسید کی تصویر بھیجوا کر شکایت کا ازالہ کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اعلی معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام کو اعلی ترین خدما ت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
top of page
bottom of page
Comentarios