top of page

محمد منیر خان تحصیل دار کو بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ٹرانسفر کر کے تحصیل دینہ میں تعینات کر دیا

دینہ( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) محمد منیر خان تحصیل دار کو بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ٹرانسفر کر کے تحصیل دینہ میں تعینات کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق آفیسر مذکور کو چند ماہ قبل الیکشن کی وجہ سے میانوالی تبدیل کر دیا گیا تھا انتظامی امور کے تحت بورڈ آف ریونیو پنجاب نے آفیسر مزکور کو دوبارہ بحیثیت تحصیل دار دینہ ٹرانسفر کر دیا ہے ذرائع کے مطابق حکم ہذا کا اطلاق فوری ہوگا یہ امر مبنی پر حقیقت ہے کہ محمد منیر خان بحیثیت تحصیل دار ایک اچھا نام رکھتے ہیں گزشتہ ادوار میں بھی انہوں نے مثالی خدمات سر انجام دی ہیں جیسے ہی یہ خبر شہریان دینہ کو ملی ہے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ چند ماہ سے روکے ہوئے کام دوبارہ میرٹ پر جلد حل ہو جائیں گے ۔۔آفیسر مزکور کو محکمہ مال کے قوانین پر مکمل عبور حاصل ہے وہ کسی صورت میں بھی سیاسی مداخلت کی پرواہ نہیں کرتے میرٹ پر کام کرنا آفیسر مزکور کا وطیرہ ہے


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page