top of page
Writer's pictureJhelum News

محمدی ایجوکیشن سسٹم (وزیر پور- شگر) کے زیر انتظام پہلے آل بلتستان مقابلہ (حسن قرات القرآن و خدمت القرآن) پروگرام کی تقریب(خصوصی رپوٹ فیض بھٹی)

(خصوصی رپوٹ فیض بھٹی)

پہلا آل بلتستان مقابلہ (حسن قرات القرآن و خدمت القرآن) پروگرام کی تقریب بمقام: محمدی ایجوکیشن سسٹم (وزیر پور- شگر)

جہلم(خصوصی رپوٹ فیض بھٹی) پہلا آل بلتستان مقابلہ (حسن قرات القرآن و خدمت القرآن) پروگرام کی تقریب محمدی ایجوکیشن سسٹم (وزیر پور- شگر) کے زیر انتظام منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت الشیخ محمد نثار امیر چیئرمین محمدی ایجوکیشن سسٹم نے کی۔جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مقابلے میں شریک قراء اور عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔ علماء کرام نے قرآن مجید کی عظمت اور رفعت پر گفتگو کی۔ نیز امن امان اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ یاد رہے! اس پروگرام میں ڈی سی شگر "ولی اللہ فلاحی" بطور مہمان خصوصی شریک ہوے۔ انہوں چیئرمیں محمدی ایجوکیشن سسٹم کو انکی شقندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں مقابلے میں شریک ہونے والے تمام طلبہ بالخصوص پوزیشن ہولڈرز قراء کرام میں نقدی اور ھدیہ کی صورت میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے

تقریب کی تصویری جھلکیاں


0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page