جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk) جہلم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدرات ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں محرم الحرام کے دوران شہر کی سیکورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ اوز، برانچ انچارجز اور دیگر پولیس افسران کی شرکت،ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں،مجالس اور جلوسوں کے راستوں کو خاردار تاروں اور رکاوٹوں سے محفوظ بنایا جائے،شرکاء کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے چیک کیا جائے،ڈی پی او جہلم نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا بھی جائزہ لیا،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم کا حکم شہریوں سے التماس ہیکہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے موقع پر مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے۔
top of page
bottom of page
Comments