top of page
Writer's pictureJhelum News

محرم الحرام۔ڈی سی جہلم کاتحصیل پی ڈی خان کا دورہ ،امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا جائزہ



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk ) ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق کا دورہ پی ڈی خان ،محرم الحرام کے حوالے سے مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا جائزہ ، سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز تحصیل پی ڈی خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان انور علی کانجو اور ڈی ایس پی کے ہمراہ محرم الحرام میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کے مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام انتظامات بہتر سے بہتر بنانے اور عزاداروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈھوک سناڈا، عبداللہ پور اور دیگر مقامات پر لائسنس داروں اور انتظامیہ امام بارگاہوں سے ملاقاتیں کیں اور عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے ان کی تجاویز و شکایات بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے اور عشرہ محرم میں ہر لحاظ سے بہترین انتظامات کئے جائیں گے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page