top of page
Writer's pictureJhelum News

مجرم طاہر محمود اور مجرم تصدق حسین کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم



دینہ(ظہیر عباسJhelumnews.uk )جہلم پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت کے جج شہباز حسین ASJصاحب نے قتل کے مقدمہ نمبر 111/22 بجرم 302/34/109 ت پ تھانہ صدر کا فیصلہ سنا دیا، تفصلات کے مطابقمجرمان طاہر محمود عرف طاہری اور تصدق حسین نے سال 2022 میں مقتول انوار بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،جہلم پولیس نے مجرمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،مجرم طاہر محمود کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا،جبکہ مجرم تصدق حسین کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page