جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk) جہلم ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ماں باپ کی نافرمانی اور لڑائی جھگڑا کرنے والے 02ملزمان سمیت ایک شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اللّٰہ دتہ اور عاصم کو ماں باپ کی نافرمانی کرنے پر گرفتار کر لیا ،جبکہ ملزم بلال کو گرفتار کر کے 08 کپیاں شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کی خلاف الگ الگ مقدمات درج ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی نافرمانی کرنے والے اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،
top of page
bottom of page
Comentários