top of page

ماضی میں لے جانے والی گوگل کی نئی فوٹو ایپ

کیلیفورنیا: اگر آپ کبھی ماضی کا سفر کرنا چاہیں تو یہ نیا اے آئی فلٹر اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ایک بہترین طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئی آرٹ سیلفی 2 ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی سیلفی کھینچ کر خود کو کسی مخصوص تاریخی دور میں لے جا سکتے ہیں۔

اس ایپ میں شامل 25 ادوار اور اسٹائل میں سے کسی کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین خود کو ماضی میں منعکس کر سکیں گے۔

سیلفی فلٹرز ویسے تو اسنیپ چیٹ جیسی ایپس پر کافی عرصے سے موجود ہین لیکن گوگل کی جانب سے اس ایپ میں اب جینیریٹو اے آئی کا اضافہ کیا جارہا ہے

یہ ایپ تصویر کھینچے جانے کے بعد اس کو مصنوعی ذہانت سے گزار کر صارف کو اس دور کے متعلق تاریخی حقائق کے ساتھ پیش کرتی ہے۔

اس ایپ کو استعمال کرنے والے خواہش مند افراد آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر گوگل آرٹس اینڈ کلچر ایپ میں حاصل کر سکتے ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page