top of page

لِلہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ فنڈز کی عدم فراہمی، تعمیر میں تاخیر ،پنڈدادنخان کے باسیوں کا احتجاج

پنڈدادنخان(عدنان یونس،راجہ ندیم جنجوعہ)جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان میں لِلہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ فنڈز کی عدم فراہمی او ر تعمیر میں تاخیر کے باعث ورکنگ کمیٹی کی کال پر تحصیل پنڈدادنخان کے باسی سراپا احتجاج بن گئے،تحصیل بھر میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال کھیوڑہ، ٹوبھہ،پننوال، دھریالہ جالپ جلاپور احتجاجی دھرنے، لِلہ موڑ پر مرکزی دھرنا صحافیوں،وکلا،تاجر برداری سول سوسائٹی سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت،معروف عالم دین مفتی محمد بشیر کرم نے مرکزی دھرنے کی قیادت کی،تفصیلات کے مطابق لِلہ انٹرچینج تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ فنڈز کی عدم فراہمی اور تعمیر میں تاخیر کے خلاف ورکنگ کمیٹی لِلہ جہلم روڈ کی  کال پر تحصیل پنڈدادنخان میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا جس پر پنڈدادنخان،کھیوڑہ، ہرنپور،دھریالہ جالپ اور جلالپور شریف میں تمام تجارتی مراکز مکمل بند رہے جبکہ سارا دن تحصیل پنڈدادنخان کا تین اضلاع کو ملانے والی سڑکوں کا رابطہ منقطع رہا احتجاج میں شرکا نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ لِلہ تا جہلم روڈ کے لیے فوری فنڈ جاری کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروایا جائے تاکہ لاکھوں افراد ذہنی اذیت سے بچ سکیں شرکا سے مفتی محمد بشیر کرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کا حق ہے لِلہ تا جہلم روڈ کا منصوبہ التوا کا شکار ہونے کے باعث عوام سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ نماز جمعہ بھی مفتی کرم بشیر کی قیادت میں لِلہ چوک میں ادا کی گئی للہ جہلم ڈ یول کیرج وے منصوبہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث تعمیراتی کام بند ہے جس سے تحصیل پنڈدادنخان کے لاکھوں افراد اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں ورکنگ کمیٹی کی کال پر کیا گیا احتجاج شام کے وقت باہمی مشاورت سے موخر ہوا 




0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page