top of page
Writer's pictureJhelum News

لِلہ جہلم ڈیول کیرج منصوبہ، مسافر موٹر وے تک پہنچنے کےلیے موت کا سفر کرنے پر مجبور



پنڈدادنخان( تحصیل رپورٹر)للہ جہلم ڈیول کیرج منصوبہ مسلسل التواء کا شکار۔۔روزآنہ سینکٹروں مسافر موٹر وے تک پہنچنے کےلیے موت کا سفر کرنے پر مجبور۔۔ بھیلوال گاوں کے قریب پل پر بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں کسی بھی وقت بہت بڑے جان لیوا حادثے کا سسب بن سکتا ہے۔۔ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے جاری للہ تا جہلم ڈیول کیرج منصوبہ مسلسل التواء کا شکار ہوتا آرہا ہے اب حالت یہ ہے اس ٹریک پر سفر کرنا کسی عذاب سے کم نہیں ہے مسلسل روزآنہ کی بنیاد پر حادثات رونما ہورہے ہیان ملک پاکستان میں أ رباب اختیار کا یہ المیہ چلاآرہا ہے کہ حفظ ماتقدم کے تحت کوئی کام سر انجام نہیں پاتا بلکہ سانحہ ہونے کے بعد کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں جس کی واضع مثال کھیوڑہ چوآسیدنشاہ پہاڑیوں میں خستہ حال سڑک کے باعث ہونے جان لیوا حادثے کے بعد اقدامات جبکہ کہیں ڈکیتی ہوجاۓ تو پھر ہنگامی بنیادوں پر روڈ سیفٹی کیلۓ ایمرجینسی ڈیوٹیاں مگر قبل ازوقت سانحات سے بچنے کیلۓ کوئی اقدامات نہیں کیۓ جاتے متذکرہ بالا پل سے روزانہ کی بنیاد پر ہیوی مسافر گاڑیوں کے علاوہ 22 ویلر مال بردار ٹرالوں کی کثیر تعداد صبح شام گذرتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ملک کے طول و عرض سے سالٹ مائن کھیوڑہ ٹورازم ریزارٹ کا وزٹ کرنے کیلۓ غیر ملکیوں کے علاوہ سکول کالجز یونیورسٹیز کے طلباء طالبات آتے ہیں جن گاڑیوں کے ڈرائیور اکثر اس روڈ کی خستہ حالی سے نا بلد ہوتے ہیں جبکہ اس بھیلوال تحصیل پنڈدادن خان پل کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے اور خدا نخواستہ ارباب اختیار کی چشم پوشی کے باعث بہت بڑے جان لیوا حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے اس معاملے بارے سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے جو موقع معائنہ کر کے ٹریفک کی آمد و رفت کا متبادل انتظام کرائیں






0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page