top of page

لِلہ تا جہلم روڈ کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کو تین سال گزر جانے کے باوجود روڈ کھنڈرات کےمناظر

پنڈدادنخان (عدنان یونس)لِلہ تا جہلم روڈ کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کو تین سال گزر جانے کے باوجود بھی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے ،روڈ پر روازانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں جبکہ نمک ،کوئلہ ،سیمنٹ اور سوڈا ایش کی ترسیل بھی اسی روڈ سے ہوتی ہے سیاسی بنیادوں پر منصوبہ التوا کا شکار ہونے کے باعث عوام خوار ہورہے ہیں ،نماز جمعہ کے خطبات میں عوام کو آگاہی اور مطالبات کی منظوری کے لیے قررار داد پیش کرنے کا اعلان .تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین پیر محمد انور قریشی نے لِلہ تا جہلم دو رویہ زیر تعمیر روڈ کے کام کی موجودہ صورت حال پر جامع رضویہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں سول سوسائٹی ،وکلا برادری ،مذہبی و سماجی تنظیموں سمیت تحصیل بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پیر انور قریشی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل لِلہ تا جہلم روڈ کی ازسر نو تعمیر کا کام شروع کیا جو کہ مقامی سیاسی رہنماوں کی ذاتی اناد نااہلی کے باعث تاحال کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے موٹروے سے ملانے والی واحد روڈ پنڈدادنخان تا لِلہ روڈ اور پنڈدادنخان سے جہلم اور دیگر اضلاع کو ملانے والی سڑک پر سفر کرنا محال ہوچکا ہے دیگر اضلاع کے منصوبے بعد میں شروع ہوئے جوکہ پایا تکمیل کو پہنچ چکے ہیں سیاسی رہنماوں کی نااہلی کے باعث ہمارا علاقہ دورے جدید میںپسماندگی کی اعلیٰ مثال بنا ہوا ہے جبکہ کھنڈر سڑکوں کے باعث گاڑیوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہونا اور حادثات معمول بن چکے ہیں لوگوں کی قیمتی جانیں دائو پر لگی ہوئی ہیں لیکن تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں کو بے یارومددگار چھوڑدیا گیا ہے چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے جبکہ مریضوں کو علاج معالجہ کی غرض سے دوسرے شہروں میں منتقل کرنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہے ہم علما کرام ،وکلا حضرات ،سول سوسائٹی ،مذہبی و سماجی تنظیمات اور ضلع جہلم کے لاکھوں افراد حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لِلہ تا جہلم روڈ کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کروایا جائے جبکہ نماز جمعہ کے خطبات میں عوام کو آگاہی اور مطالبات کی منظوری کے لیے قررار داد پیش کرنے کا اعلان بھی کیا



0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page