top of page

لیو ان کیشمنٹ اور پنشن رولز میں تبدیلی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے سٹاف ممبران کا احتجاج



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)لیو ان کیشمنٹ اور پنشن رولز میں تبدیلی کے خلاف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے سٹاف ممبران کا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لیو ان کیشمنٹ ، سرکاری اداروں کی نجكاری اور پنشن قوانین میں تبدیلی کے خلاف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے سٹاف ممبران نے دیگر پنجاب کے سکولوں کی طرح اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔اس سلسلے میں سکول کی نمائندگی کے لئے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی نائب صدر ملک نعمان امتیاز اعوان ، چوہدری حفیظ احمد ، طاہر محمود ، محمد ذیشان نثار ، عاصم جہانگیر مغل ، چوہدری رفیق اور اعجاز احمد بھی پرامن مظاہرے میں شرکت کے لئے لاہور روانہ ہوئے۔نمائندہ صدائے مسلم ظہیر عبّاس نے بھی خصوصی شرکت کی۔باقی تمام سٹاف ممبران نے سکولز کے گیٹ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔سماجی تنظیموں کا کہنا ہے حکومت قوم کے معماروں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے۔بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے والے استاد اور ان کے معاونین کو ذہنی پریشانیوں سے نکالا جائے۔تاکہ طالب علموں کی بہتر نشونما کی جا سکے۔۔۔بچوں اور اساتذہ کو انکے جائز حق سے محروم نہ کیا جائے۔ملازمین دشمن پالیسیوں کو فی الفور واپس لیا جائے۔شرکاء کا کہنا ہے کہ اگر نگران حکومت نے ظالمانہ اقدام واپس نہ لیا تو ملازمین احتجاج کا دورانیہ مزید بڑھائیں گے اور جب تک ملازمین کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے احتجاج ختم نہیں ہو گا۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page