top of page

لڈو۔ تاش ۔کیرم بورڈ۔ میچز۔تحصیل پنڈدادنخان میں جواء نے کئی گھر تباہ کر دیئے۔لوگ بھیگ مانگنے پر مجبور

پنڈدادنخان(تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk) تحصیل پنڈدادنخان میں جواء نے کئ گھر تباہ کر دیئے پاکستان انڈیا کے میچ پر جواء لڈو تاش کیرم بورڈ سنوکر گیم انعامی بانڈ اور پرچی جواء نے کئ لوگوں کو بھیگ مانگنے پر مجبور کر دیا بھیگ مانگنے والے بھکاری نوجوان نسل جواء کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں کئ افراد اپنے گھر گروی رکھ چکے ہیں پرچی جواء کھیلنے والے نمبرز کے لالچ میں اپنے کاروبار تباہ کر چکے ہیں امیر بننے کے چکر میں لوگ اپنے مرشد خانہ سے دعا کراتے ہیں جواء کے کاروبار کرنے والوں کو پولیس کا مکمل آشیر باد حاصل ہے کئ بار جوئے کے جواری پکڑے گئے مقدمے درج ہوئے لیکن ضمانتوں کے بعد یہ دوبارہ کام شوروع کر دیتے ہیں تحصیل میں ایسا لگتا ہے جیسے ہماری پولیس نے جواء شراب اور منشیات فروشوں کا خاتمہ کر دیا ہے جواء کھیلنے اور کھلانے والے دوسرے ضلعوں سے یہاں آتے ہیں تاش کھیلتے ہوئے کسی جواریے کو خبر ملی کہ اس کی ماں مر گئی ہےاس نے پیغام دیا کہ قبر تیار کی جائے ، میں بازی ختم کر کے پہنچ رہا ہوں، پھر خبر آئی کہ قبر کی کھدائی ہو گئی، اس نے پھر پیغام دیا، غسل اور کفن کا انتظام کریں، میں پہنچتا ہوں، خبر آئی کہ وہ بھی ہو گیا ہے، کہنے لگا، جنازہ اٹھائیں، میں پہنچنے لگا ہوں، پھر خبر ملی کہ جنازہ روانہ ہو گیا ہےکہنے لگا،مولوی کو کہیں، شروع کرے، میں بس آیا ابھی پہنچاآخری خبر آئی کہ جنازہ ہو گیا ہے،اور تدفین کر دی گئی ہےبولا،چلیں اللہ مغفرت فرمائے یہ حال ہے جواء کھیلنے والوں کا جن کا رشتوں سے لگاو ختم ہو جاتا ہے اللہ کا حکم ہے نیکی کرو اور برائی سے روکو یہ ذمہ داری ریاست کی اور ہر قلم کار کی بنتی ہے اس کی نشاندھی کرے عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب آرپی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے اصلاح و حوال کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

टिप्पणियां

5 स्टार में से 0 रेटिंग दी गई।
अभी तक कोई रेटिंग नहीं

रेटिंग जोड़ें
bottom of page