top of page
Writer's pictureJhelum News

لو ہن دسو۔ دینہ میں ڈاکووَں نے پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی منصور کو لوٹ لیا

دینہ (رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ میں ڈاکووَں نے پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی منصور کو لوٹ لیا ، اسلحہ کی نوک پر 3نامعلوم مسلح ڈاکووَں نے ناکہ لگا کر گھر جانے والے پولیس ملازم کو یرغمال بنا لیا اور ہزاروں کی نقدی ، موبائل فون اور 125موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کے ایس ایچ او عمران عباس بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور رپورٹ درج کر کے ڈاکووَں کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کلری متیال کے مقام پر 3نامعلوم مسلح ڈاکووَں نے ناکہ لگا کر پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محمد منصور کو لوٹ لیا جس سے 1عد د قیمتی موبائل فون ، 4ہزار کی نقدی ، 1عدد موٹرسائیکل 125نمبری ;827389;-7849چھین کر فرار ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محمد منصور جو کہ چک میوں پولیس چوکی سے چھٹی کر کے گھر واپس کلری متیال جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکووَں نے گھیر لیا ، واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس اور پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی ، رپورٹ درج کر کے ڈاکووَں کی تلاش شروع کر دی ۔

0 comments

Yorumlar

5 üzerinden 0 yıldız
Henüz hiç puanlama yok

Puanlama ekleyin
bottom of page