لندن کی نامور کاروباری سماجی شخصیت سنیئر راھنما مسلم لیگ ن چوہدری مناف نے مانچسٹر اور سکارٹ لینڈ سے دورہ لندن پر آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے سنیئر راھنماؤں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں چوہدری سکندر نواز ۰ چوہدری سعید المدبر سابق چیئر مین بلدیہ جہلم ۰ راجہ عابد حسین صدر یوتھ ونگ سکارٹ لینڈ ۰ راجہ انصر خاں ۰ پروفیسر محمود پاشا ۰ پروفیسر بہاؤل شیر ۰ چوہدری ریاض ۰ حاجی چوہدری غلام حسین ۰ چوہدری محمد قاسم ۰ فیاض بٹ ۰ چوہدری فدا حسین ینے خصوصی شرکت کی مہمانوں کی شاندار کھانوں سے تواضع کی گئی اس موقع پر سب نے قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اکیس اکتوبر کو پاکستان روانہ ہونے کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنے میں میاں محمد نواز شریف کا ایسا تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا جسکی اس سے پہلے تاریخ میں کوئی مثال نہ ہوگی انشااللہ میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ترقی کا سفر وہی سے شروع کریں گے جہاں سے روکا گیا تھا تاریخ گواہ ہے کہ میاں نواز شریف کو جب بھی حکومت ملی انہوں نے پاکستان کو ترقی دی ہم سب میاں نواز شریف کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں آخر میں سب نے شاندار عشائیہ دینے پر چوہدری مناف کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہدری مناف مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن سے وابسطہ دوستوں کو عزت سے نوازا ہے انکی میزبانی ہمیشہ مثالی ہوتی ہے ہمیں ان پر ہمیشہ فخر رہے گا
top of page
bottom of page
Comments