لندن (طارق چودھری سے)ہم جناب میاں محمد نواز شریف (قائد مسلم لیگ ن )کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے این اے 60 جہلم سے جناب بلال اظہر کیانی کو ایم این اے کا ٹکٹ دے کر جہلم دینہ کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ پرویز کیانی آف دینہ حال مقیم لندن نے جہلم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلال کیانی ایک پڑھے لکھے اور جہلم کے نوجوانوں کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ بلال اظہر کیانی بھاری اکثریت سے جیت کر علاقے کے لوگوں کی خدمت کریں گے اور علاقے کے تمام دیرینہ مسئلوں کو حل کریں گے .ان شاء اللہ .میں اپنی پوری برادری اور دوست احباب سمیت جناب بلال اظہر کیانی کی آ ئندہ الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہوں
top of page
bottom of page
Kommentare