top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

للِہ جہلم ڈیول کیرج وے کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری۔ روڈ کاکام شروع ہوگیا


کھیوڑہ(مدثر ملک) للِہ جہلم ڈیول کیرج وے کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری روڈ کاکام شروع ہوگیا مختلف سیاست دان اپنی اپنی دوکان داری چمکانے لگے فنڈز جاری ہونے کا کریڈٹ پیر محمد انور قریشی اور ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ کے نمائندگان کو جاتا ہے جنھوں نے عوام کے ساتھ ملکر تحصیل پنڈدادنخان میں منظم طریقے سے پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی خدا راہ سیاست دان اپنی اپنی دوکانداری نہ چمکائیں اگر سیاست دانوں کو اتنی دلچسپی ہوتی تو چلتے منصوبے پر کام کیوں بند ہوتا اور تحصیل بھر کی عوام کیوں ذلیل و خوار ہوتی اب تحصیل پنڈدادنخان کی عوام پوری طرح بیدار ہو چکی ہے سیاست دانوں کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کریگی تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے للِہ جہلم ڈیول کیرج وے روڈ کی تعمیر کا کام زور وشور سے شروع کروایا مگر افسوس کہ فواد چوہدری نے پورے فنڈز ریلیز نہ کروائے اورپی ڈی ایم کی حکومت آ تے ہی فنڈ ز کی کمی کیوجہ سے چلتا منصوبہ روک دیا گیا جس کی وجہ سے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام ذلیل و خوار ہو گئی اور مختلف سیاسی نمائندوں کی بھی نگران حکومت کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی فوٹو سیشن بھی ہوئے اور بڑے بڑے دعوے بھی کیے گئے مگر افسوس کہ للِہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے پر نہ فنڈز جاری ہوئے اور نہ ہی دوبارہ کام شروع ہوا مگر پیر محمد انور قریشی کی سربراہی اور مفتی بشیر کرم کی قیادت میں ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ کے نمائندگان پر کمیٹی تشکیل دی گئی اور تحصیل بھر میں ہر گائوں میں مفتی بشیر کرم کی قیادت میں سیاسی سماجی ودیگر تمام مکتب وفکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں گئیں اور ہر جگہ احتجاج کیا گیا اور پھر پیر محمد انور قریشی کی قیادت میں للِہ چوک میں اور کندوال تا جلالپور شریف تک پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کی گئی اور تحصیل پنڈدادنخان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنی بڑی اور بھرپور اتفاق رائے سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس میں تحصیل بھر سے سیاسی سماجی صحافی برادری وکلاء و دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور جلد ہی للِہ انٹرچینج کے مقام پر موٹروے کو بند کرنے پر غور کیا گیا جس پر نگران حکومت کے اعلی احکام نے للِہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کے لیے50کروڑ روپے فنڈ ریلیز کروائے اور مختلف سیاسی پارٹی کے نمائندوں نے اپنی اپنی سیاست چمکانی شروع کر دی کہ فنڈز ہم نے جاری کروائے مگر افسوس کہ 50کروڑ روپے فنڈ جاری ہونا کا کریڈٹ صرف اور صرف پیر محمد انور قریشی اور ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ کے نمائندگان کو جاتا ہے جنھوں نے منظم طریقے سے عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی اور عوامی منصوبے پر آواز بلند کی۔

کھیوڑہ(نمائندہ اوصاف) پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے الیکشن میں مہرجعفری گروپ کی بھرپور کامیابی کا سہرا مائینر کمیونٹی کو جاتا ہے کہ جنھوں نے بھرپور طریقے سے کامیاب کروایا جنرل سیکرٹری مرزا فاروق بھٹہ اور ان کے دیگر نمائندگان نے مائینر وں کے مسائل پہلے بھی حل کیے ہیں مہرملک محمد اویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے جس طرح مائینروں نے ایک بار پھر مہرجعفری گروپ پر بھرپور طریقے سے الیکشن جتوا کر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ جنرل سیکرٹری مرزا فاروق بھٹہ اور ان کے دیگر نمائندگان نے پہلے بھی مائینروں کی خدمت کی اب بھی مائینر کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور مزید بہتری کے لیے اپنی خدمت جاری رکھیں گے اور مائینروں کے کام ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے مائینروں کے حقوق کی جنگ احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور مائینروں کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page