top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

للہ انٹرچینج دینہ ڈیول کیرج وے پر فنڈز کی عدم فراہمی۔علمائے کرام کی طرف سے کھیوڑہ میں احتجاجی مظاہرہ


کھیوڑہ (مدثر ملک) للہ انٹرچینج دینہ ڈیول کیرج وے پر فنڈز کی عدم فراہمی کے بعد کام کی بندش کے خلاف علمائے کرام کی طرف سے کھیوڑہ میں احتجاجی مظاہرہ یا گیا احتجاجی تحریک میں نماز جمعہ کے بعد للہ انٹرچینج دینہ ڈیول کیرج وے پر فنڈز کی عدم فراہمی کرام کی طرف سے مختلف مساجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی شہریوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈیول کیرج وے پر تاخیری عمل اور اس کے باعث علاقے کی عوام کو درپیش مسائل بارے نعرے درج تھے شمامہ چوک پہنچ کر دونوں اطراف کی سڑکیں بلاک کر دی گئیں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے احتجاجی مہم کے روح رواں مفتی بشیر احمد کرم صدر بار ملک اصغر خان بلوچ قاری افضال سمیت مختلف علماء نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو چاہیے کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر کے لیے کردار ادا کریں اور جلد سے جلد کام شروع کروائیں پنجاب بھر میں نگران حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہوا ہے اور باقاعدگی سے فنڈز مہیا کئے جا رہے ہیں تحصیل پنڈدادن خان جسے اپنی ضرورت کے وقت مسلم لیگ ن کا گڑھ کہا جاتا رہا کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیوں روا رکھا جا رہا ہے ہمارے علاقے کی سڑکوں کو توڑ پھوڑ کر کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا تحصیل بھر میں معاشی بد حالی کے ڈیرے ہیں اس سلسلے میں مقامی صحافت نے متعدد بار علاقائی مسائل کو حکومتی ایوانوں میں پہنچانے کیلئے اپنی آواز بلند کی مگر وہ بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ٹھہری، مسلسل محرمیوں کا سامنا کرنے کے بعد باآلاخر علماء نے اس کام کا بیڑہ اٹھایا اور اس سلسلے میں منظم طریقے سے احتجاجی تحریک چلانے کیلئے پوری تحصیل کی عوام کو آگہی مہم کے سلسلے میں کنوینیئر علام بشیر احمد کرم کی سربراہی میں ورکنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جسکے بعد انھوں نے اس تحریک کے سربراہ حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ کی مشاورت سے احتجاجی شیڈول مرتب کیا تاکہ ایک جامع طریقے سے اپنی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی جائے وکلا نے یہ بھی کہا کہ ہماری تحصیل کے فنڈز متبادل حلقوں میں استعمال کئے جارہے ہیں ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دینگے علما ودیگر سول سوسائٹی کے شانہ بشانہ وکلا برادری اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انشااللہ پندرہ دسمبر2023 کو اپنی پوری افرادی قوت کے ساتھ حکومت وقت کو باور کرائیں گے کہ اپنے حق کے حصول کیلئے کسی حد تک بھی جانے کیلئے تیار ہیں اگر آمدہ الیکشن سے قبل ڈیول کیرج وے للہ انٹرچینج دینہ کے فنڈز نہ جاری کئے گئے تو الیکشن کے بائیکاٹ کا مرحلہ بھی آ سکتا ہے اس دوران احتجاجی مہم میں بھرپور معاونت پر للہ دینہ ڈیول کیرج وے پر تاخیری حربوں کے خلاف چلائی جانے والی احتجاجی مہم کے کنوینیئر علامہ مفتی بشیراحمد کرم نے کھیوڑہ کے شہریوں کی بھرپور حمایت کو خوش آئند قراد دیا اور کہا کہ انشااللہ ہماری ملت و اتحاد حکومت وقت کو بہت جلد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیگا۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page