top of page

لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے،الیکشن کی دوڑ سے آؤٹ

جہلم(رانا عاصم سے) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے فواد احمد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ فواد چوہدری نے جہلم کے حلقہ این اے60 اور این اے61 سے جبکہ حبا فواد نے جہلم کے حلقہ این اے 61 اور پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹریبیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ عدالت ایپلیٹ ٹریبیونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page