جہلم( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچنایا جائے، سستے ریٹ پر سامان خرید کر پرانی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایات جاری کرتے ھوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں اور بازاروں کا دورے کریں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر مزید کہا کہ ہر ہفتے تمام مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اور اس سلسلہ میں کوئی سستی اور لاپرواہی برادشت نہیں کی جائے گی ۔ عوام الناس کو ریلیف پہنچانا ہمارے فرائض کا حصہ ھے
top of page
bottom of page
Comments