top of page

قومی کی ضلع جہلم سے 1 سیٹ ہو یا 2 ،گھرمالہ خاندان این اے60 کی سیٹ پر الیکشن لڑے گا ,چودھری لال


جہلم (دلنوازاحمد Jhelumnews.uk ) پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے میاں شہباز شریف لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور انشاء اللہ بہت جلد میان نواز شریف پاکستان ہونگے ،پاکستان آمد پر ان کا شاندار تاریخی فقیدالمثال استقبال کیاجائے گا ،ن لیگ کے دور کی جاری پالیسیاں ہی ملکی سلامتی اور ملکی بقا کی ضامن ہیں ،سی پیک ،گواردر بندگاہ جیسے منصوبے ن لیگ نے جاری کئے پایہ تکمیل تک بھی پہنچائیں گے،نوجوانوں کو روزگارمیسر آئیں گے ،صوبوں کی پسماندگیاں اور محرومیاں ختم ہونگی ،جب بھی صاف شفاف الیکشن ہوئے ن لیگ کامیاب ہوگی ،پی پی 26سے کلین سویپ کروں گا ،حلقہ کے عوام سے مجھ سے دلی پیا رہے جتنے میں نے ترقیاتی کام کروائے ہیں حلقہ کی عوام نے مجھے شہنشاہ تعمیرات کا لقب دیا گیا ،عوام کی محبتیں کبھی بھول نہیں پاوں گا ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے ،شہنشاہ تعمیرات ،پاکستان مسلم لیگ ن جہلم کے راہنما چوہدری لال حسین نے ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نیشنل اسمبلی کی ضلع جہلم سے ایک سیٹ ہو یا دو ہوں ،گھرمالہ خاندان این اے60 کی سیٹ پر الیکشن لڑے گا ،یہ عوام کا پر زور اصرار ہے ۔ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں ،گھر مالہ خاندان این اے کی سیٹ پر ضرور الیکشن لڑے گا اور میں حلقہ پی پی 26سے الیکشن لڑو ںگا عوام کے بھرپور ساتھ سے پھر فتح حاصل کریں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page