top of page

قومی شاہراہ پرمحفوظ سفر کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔سیکٹر کمانڈر نارتھ ll سجاد حسین بھٹی

قومی شاہراہ پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ ll سجاد حسین بھٹی

اوگرا رولز کی پابندی کرنے والی گا ڑیوں کوہی سفر جاری رکھنے کی اجازت ہو گی سیکٹر کمانڈر نارتھ ll سجاد حسین بھٹی

جہلم (محمد زاہد خورشید) این ایچ ایم پی سیکٹر نارتھ ll جہلم نے انسپکٹر جنرل این ایچ ایم پی سلطان علی خواجہ کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر کمانڈر نارتھ 2 سجاد حسین بھٹی کی زیر نگرانی خصوصی مہم کے دوران وہ تمام غیر مستند گاڑیاں جو کہ پٹرول،ڈیزل، آگ لگنے کا مواد یا ممنوعہ مواد آتش گیر مادہ ، مائع یا گیس سے لوڈ ہوں ان کا سڑک پر داخلہ ممنوع قرار دیا ہے۔ تمام بیٹ ھائے کے بیٹ کمانڈرز کو ہدایات دی گئی ھیں کہ ایسی تمام گاڑیاں جن کے پاس متعلقہ محکمہ جات سے اجازت یا سرٹیفکیٹ جاری نہ ہوا ہو۔ اسے روڈ پر چلنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔مذید بر آں تمام فیلڈ افسران سڑک استعمال کنندہ گان کی زندگی ،جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔ انسپکٹر جنرل کے احکامات پر سیکٹر ھذا کے تمام ٹول پلازہ جات پر خصوصی بریفننگ بھی دی جارہی ھے۔ سیکٹر ھذا کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ٹول پلازہ جات ،بس اڈوں اور گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں پر آگاہی سیشن منعقد کیے جہاں پر ڈرائیور حضرات کو آ گاہ کیا گیا کہ ایسے خطرناک مادے جن سے آگ لگنے کا خطرہ ہو اوگرا رولز کی پابندی کرتے ہوئے ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ لیکر جائیں اور اس امر کی پابندی کریں کہ ان کے پاس متعلقہ محکموں سے اجازت یا سرٹیفکیٹ جاری شدہ ہو۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page