قومی آزادی کا دن فرائض کی انجام دہی اور وفا کی تجدید کا دن ہے۔ سلطان علی خواجہ
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم نے وطن عزیز کا 76 واں جشن آزادی قومی اور ملی جذبے سے معمور ہو کر منایا۔
جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس نے اس پختہ عزم کی تجدید کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ سرگزشت نہ چھوڑیں گے اور قومی شاہراہوں کو مسافروں کے لئے محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے. نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے جناب سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی سرپرستی میں پاکستان کی 76 واں جشن ازادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیا۔صبح کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔اور اس دعا کے ساتھ کہ وطن عزیز کی شاہراؤں پر مسافروں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا اور شہداء کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔سیکٹر آفس اور بیٹ ھائے میں خصوصی پرچم سلامی کا انعقاد کیا گیا اور یہ عہد کیا گیا کہ اس پرچم کو ہمیشہ اونچا رکھا جائے گا۔سیکٹر آفس میں یوم آزادی کی خصوصی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔جس میں افسران و ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیکٹر کمانڈر افسران کے ساتھ گھل مل گئے۔یوم آزادی کے حوالے سے ٹول پلازہ پر بریفنگ سٹال لگایا گیا۔جس میں سڑک استعمال کنندہ گان کو روڈ سیفٹی کی بریفنگ دی گئی اور بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔جس کو روڈ یوزرز نے سراہا۔۔سیکٹر ہذا کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے سیکٹر کمانڈر کی خصوصی ہدایات پر نجی اسکول میں جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریری مقابلہ کروایا گیا اور جس میں کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔بعد ازاں بچوں نے یوم آزادی کے حوالے سے واک میں بھی شرکت کی موٹروے پولیس کی اس کاوش کو والدین اور اساتذہ نے سراہا۔جشن آزادی کے سلسلے میں سڑک پر خطرناک ڈرائیونگ اور موٹر سائیکل سواروں کی ون ویلنگ کو روکنے کے لیے خصوصی فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سیکٹر ہذا کی تمام گاڑیوں نے شرکت کی ۔ تا کہ ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔جشن آزادی کے حوالے سے سیکٹر ہذا کے شہداء کی فیملی سے ملاقات کی گئی اور ان میں گفٹ تقسیم کیے گئے۔اور اس عہد کی تجدید کی گئی کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی
تم ہو ایک زندہ و جاوید روایت کے چراغ. تم کوئی شام کا سورج ہو جو ڈھل جاؤ گے.
Comments