سوہاوہ(محمدنبیل حسن)ثنإ قاسم نے گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول بڑاگواہ سے996نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ نجی کالج میں کواٸز مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز میٹرک کے سالانہ رزلٹ کاراولپنڈی بورڈ نے اعلان کیا۔گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول بڑاگواہ کی طالبہ جس کا والد قلفیاں فروخت کرتاہے اس کی بیٹی ثنإ قاسم نے 996نمبر حاصل کرکے سکول سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اس کے علاوہ کچھ دن قبل ثنإ قاسم نے نجی کالج میں کواٸز مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے لیپ ٹاپ اور فرسٹ ایٸر کیلیے سو فیصد سکالرشپ حاصل کی تھی اور والدین کا سرفخر سے بلند کیاتھا۔طالبہ کا کہناتھااگر حکومتی سطح پر میری مدد کی جاۓ تو ضلع کا نام اگے بھی روشن کروں گی۔یہ سب میرے والدین اور ٹیچرز کی محنت کا نتیجہ ہے۔ثنإ کے والد کا کہناتھاٹیچرز کی محنت سے میری بیٹی نے اچھے نمبر حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔اگر میرٹ پر پیپر ہوتے تو بیٹی پہلی پوزیشن حاصل کرتی۔میں پردیسی ہوں یہاں کچھ عرصہ سے مقیم ہوں اور قلفیاں فروخت کرکے بچوں کا اس مہنگاٸی میں پیٹ پال رہاہوں۔نجی کالج کے ڈاٸریکٹر کا کہناتھاکہ ثنإ قاسم نے اچھے نمبر حاصل کٸے اور کامیاب ہوٸی۔اسکے فرسٹ ایٸر میں تمام اخراجات دی ویژن کالج اٹھاۓ گا مکمل سکالرشپ دے رہے ہیں۔
top of page
bottom of page
Comments