ہم سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حافظ عبد الحمید عامر
قرآن مجید مسلمانوں کی ریڈلائن ہے۔اس کی حرمت پر مر مٹنا ہمارا ایمان ہے۔
جہلم (محمد زاہد خورشید) ہم سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم و نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ عبد الحمید عامر نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیز ان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید مسلمانوں کی ریڈلائن ہے، ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کہ کوئی اسے کراس کرنے کی ناپاک جسارت کرے۔ قرآن مجید کے بارے میں ہمارا ایمان ہے کہ یہ ایک الہامی کتاب ہے اور اس کی حرمت پر مر مٹنا ہمارا ایمانی تقاضا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی فکر کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی صرف اور صرف اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے بغض و عناد کا نتیجہ ہے۔انتہائی شرم کی بات ہے کہ اخلاقیات اور امن کا درس دینے والے مغرب نے اس دفعہ اس قبیح حرکت اور انتشار و افتراق پر مبنی ناپاک عمل کی سرکاری سطح پر سرپرستی کی ہے۔سویڈن حکومت کی اس شرمناک حرکت کو ان کی پست سوچ اور اسلام فوبیا سے تعبیر کرتے ہیں۔۔ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ سویڈن حکومت کی عاقبت نا اندیش حرکت پر مسلمانوں کے جو جذبات مجروح ہوئے ہیں۔اس کی ہر پلیٹ فارم پر بھرپور انداز سے ترجمانی کرے۔
Comments