top of page

قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصیلا ت کے مطابق قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او پنڈ دادنخان کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےملزم سرفراز احمد اور ملزم سکندر حیات کو گرفتارکر لیا،ملزم سرفراز احمد سے رائفل 08ایم ایم معہ روند اور ملزم سکندر حیات سے رائفل 08 ایم ایم معہ روند برآمد کر لیے گئے،ملزمان نے 02 ماہ قبل بلال حیدر نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کوہرصورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم کی پنڈدادنخان پولیس کو شاباش۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page