top of page
Writer's pictureJhelum News

قتل کی نیت سےایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے دو گروپوں کے ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد



جہلم(ظہیرعباسJhelumnews.uk ) ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی ،تفصیلات کے مطابق قتل کی نیت سےایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے دو گروپوں کے ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،سوہاوہ پولیس کواطلاع موصول ہوئی کہ دو گروپس آپس میں ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں،سوہاوہ پولیس نے فورا کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان دلاور خان اور نواب شیر کو گرفتار کر لیا ،ملزمان سے 02عدد رائفلز223 بور معہ رونڈز برآمدکرلی گئیں،ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page