top of page
Writer's pictureJhelum News

قبرستان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گڑھے ،بارش کے دنوں میں شہریوں کو روڈ سے گزرنے میں دشواری

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹرJhelumnews.uk ) قبرستان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گڑھے بننے سے بارش کے دنوں میں شہریوں کو روڈ سے گزرنے میں دشواری کا سامنا جبکہ میت کو دفنانے والے لواحقین بھی مشکلات کا شکار شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ دوسری سڑکوں کی نئی تعمیر کے ساتھ ساتھ قبرستان روڈ کی بھی نئی تعمیر کی جائے  تفصیلات کے مطابق شہر کے قدیمی قبرستان کی روڈ کا بھی برا حال قبرستان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی جگہ جگہ پر گڑھے بن چکے جو بارش کے موسم میں آنے جانے والے شہریوں کے لیے دشواری کا باعث بنتے ہیں جبکہ میت کو دفنانے کے لیے آنے والے لواحقین کو بھی ازیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح دوسری سڑکوں کی نئی تعمیر کی گئی ہے اسی طرح قبرستان روڈ کی بھی نئی تعمیر کی جائے کیونکہ یہ ایک مصروف روڈ ہے اور اہل علاقہ کے لیے درد سر بن چکی ہے شہریوں نے مزید کہا کہ بارش کے دنوں میں یہاں پر بنے گڑھوں میں پانی کھڑا ہونے سے میت کو دفنانے کے لیے آنے والے لواحقین کو بھی شدید ازیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ قبرستان روڈ  پر مٹی اور دھول بھی بہت زیادہ ہوچکی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح شہر کی دوسری سڑکوں کی نئی تعمیر کی گئی ہے اسی طرح قبرستان روڈ کی بھی جلد نئی تعمیر کی جائے اور اہل علاقہ کے ساتھ ساتھ میت کو دفنانے والوں کو بھی  ازیت سے بچایا جائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page