top of page

قائد جہلم ( QAED Jlm ) میں پرائویٹ سکولوں کے اساتذہ کرام کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) قائد جہلم ( QAED Jlm ) میں پرائویٹ سکولوں کے اساتذہ کرام کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام ، تربیتی سیشن کے دوران دو موضوعات سرگرمی پر مبنی تعلیم اور کلاس رومز مینجمنٹ کا خاص طور پر احاطہ کیا گیا۔ مزید برآں شریف ساجد ( سکولز ایسوسی ایشن جہلم) نے بھی جاری ٹریننگ کا مشاہدہ کیا۔ تربیت کے سب شرکاء خاص طور پر مواد کی تقسیم سے بہت مطمئن نظر آئے، کلاس روم مینجمنٹ" کے موضوع پر بہت مثبت فیڈ بیک دی گئیں ۔ تربیت کے شرکاء نے خواہش ظاہر کی کہ پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کے لیے اس قسم کے سیشنز کا کثرت سے اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر پرائیویٹ سکولز شریف ساجد نے چیف ایگزیکٹیوو آفیسر ایجوکیشن مسز کوثر سلیم کے اس انقلابی اقدام کا خصوصی طور پر شکری ادا کیا کہ انہوں نے قائد اعظم اکیڈمی برائے تعلیمی ترقی کے افسران کو پرائیویٹ سیکٹر کے اساتذہ کرام کو تربیتی ورکشاپ کے ذریئے ٹریننتگ دینے کا پروگرام شروع کروایا۔ شریف ساجد صاحب نے اس کو بہت پسند کیا اور بہت سراھا کہ قائد جہلم کے افسران کا پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کرام کو موجودہ حالات کے مطابق جدید طریقہ تدریس سے روشناس کرانا اس دور کی اھم ضرورت ھے ۔ اس سے اساتذہ کرام کو اپنے طلباء کو بہتر انداز میں تعلیم میں مدد ملے گی ۔

قائد اعظم اکیڈمی برائے تعلیمی ترقی سنٹر کے افسران اور تدریسی عملہ کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بڑی دلچسپی کے ساتھ ٹریننگ پروگرام ترتیب دینے اور پرائیوٹ سکولز اساتذہ کرام کو تربیت دینے کا عزم کر رکھا ھے۔ آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page