قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ جہلم کے پلیٹ فارم سے 1682 اساتذہ نے ٹریننگ حاصل کی۔قاضی فہیم
دینہ(پروفیسر خورشید ڈار)تفصیلات کے مطابق قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ جہلم کی جانب سے اساتذہ کرام کی ٹریننگ بڑی کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئی۔ایجوکیشن آفیسر قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ جہلم قاضی فہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ٹریننگ سینٹرز پر ڈفرینٹلی ایبلڈ بچوں کو عام سکولوں میں داخل کروانے کے لیے اساتذہ کرام کی بہترین ٹریننگ کی گئی۔تحصیل جہلم کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دینہ اور راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈ دادن خان میں بھی ماسٹر ٹرینرز نے بڑی مہارت کے ساتھ تقریبا 1682 اساتذہ کی ٹریننگ کی۔ایک کلاس روم میں ہر قسم کے بچے ہوتے ہیں۔ان کی صلاحیت قابلیت اور بیک گراؤنڈ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ہم اس ٹریننگ میں ٹیچرز کو اس قابل بنا رہے ہیں کہ وہ بچے کی ضرورت کے مطابق اس کو بہترین گائیڈ کر سکیں۔قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ نے بہترین ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کر کے بہترین ماحول میں اساتذہ کی ٹریننگ کی ہے۔ایسے بچے جو اپنی صلاحیتوں میں دوسرے بچوں سے مختلف ہیں ان کو مین سٹریم کے سکولوں میں داخل کروانے کے لیے یہ ٹریننگ بے حد ضروری تھی۔اس سے پہلے ماسٹر ٹرینرز کو بھی 2 دن لاہور میں ٹریننگ دی گئی۔سماجی اور تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈفرینٹلی ایبلڈ بچوں کے لئے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کے اقدامات قابل تحسین اور قابل تقلید ہیں۔
Comments