top of page

فوجی فاؤنڈیشن ماڈل اسکول دینہ کے شاندار رزلٹ پر پروقار پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب کا انعقاد۔ رپورٹ پروفیسر خورشید علی ڈار ۔


رپورٹ۔ پروفیسر خورشید ڈار

فوجی فاؤنڈیشن ماڈل اسکول دینہ کے شاندار رزلٹ پر پروقار پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب کا انعقاد

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن ماڈل اسکول دینہ میں رزلٹ ڈے کے موقع پر پرنسپل ادارہ لیفٹینینٹ کرنل ریٹائرڈ شکیل احمد نے شاندار پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔وائس پرنسپل عدیلہ انجم اور اسکول اسٹاف نے مثالی انتظامات کئے۔جماعت اسلامی کی طرف سے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور مظاہر الاسلام کے علاوہ پروفیسر سید ابرار حسین شاہ ،شکیل احمد مینجر عسکری بنک ، مسٹر فاروق پرنسپل سائنس ویلی ، ٹیچر نعیم صابر ، عمر وقاص ، سینئر صحافی پروفیسر خورشید علی ڈار اور اسکول کی سابق طالبہ ڈاکٹر کومل سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بھی خصوصی شرکت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔اسکول کا رزلٹ شاندار رہا۔فوجی فاونڈیشن کی طالبات نے پاکستان کی محنتی اور بہادر خواتین کو اپنی پرفارمینس میں بہت خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔اس کے علاوہ بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے اور مختصر خاکوں سے تعلیم سے وابستہ دیرینہ مسائل کو اجاگر کیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ فوجی فائونڈیشن کے طلباء نے باقاعدگی سے امتیازات حاصل کیے ہیں۔اسکول ٹیم اعلیٰ پیشہ ور تربیت یافتہ ہے جسے تدریسی طریقوں کے بارے میں گہرائی سے آگاہی حاصل ہے اور قومی اور بین الاقوامی تعلیمی فورمز میں اس کی کثرت سے نمائندگی موجود ہے۔اساتذہ اور والدین کے درمیان بچوں کی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیاں بہتر کرنے میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی تربیت پر بھی مکمل فوکس کیا جاتا ہے۔یہ ادارہ بچوں کے روشن مستقبل اور بہترین تربیت کا پرچار کر رہا ہے۔پروگرام میں بچوں نے اعلیٰ صلایتوں کا مظاہرہ کیا۔والدین نے اسکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ادارہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page