top of page

فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا

جہلم(رانا عاصم)فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد حبا چوہدری کے خلاف اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں جہلم کے صوبائی حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حبا چوہدری کے غیر ملکی دوروں اور اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کر دیا۔ حبا چوہدری نے بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے تھے۔ اس سلسلے میں حبا چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد اور انہیں نااہل کیے جانے پر فواد چوہدری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فواد چوہدری کے جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون اور حلقہ این اے61 جہلم ٹو سے منظور کاغذات منظوری کا حکم نامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس اثاثے غیر ملکی دورے چھپائے۔الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ آپ کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری واپس لیے جانے کے ساتھ ہی فواد چوہدری پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک گئی۔ بعد ازاں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے حلقہ پی پی 26 سے کاغذات واپس لے لیے

0 comments

Комментарии

Оценка: 0 из 5 звезд.
Еще нет оценок

Добавить рейтинг
bottom of page