top of page
Writer's pictureJhelum News

فخر عباس ASI نے ایک منشیات فروش ملزم اور ایک بجلی چور ملزم گرفتارکر لیا



تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk

کھیوڑہ:تحصیل پنڈدادنخان پولیس کا بجلی چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ASI فخر عباس نے ایک اور منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیاجبکہ بجلی چور ملزم بھی گرفتار، سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال کرنے والے اور منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ ناصر محمود باجوہ ڈی.پی.او جہلم. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور پولیس نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ۔ملزم کی شناخت مدثر عنایت ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی جس کے خلاف مقدمہ نمبر 213/23 بجرم 462J ت پ کے تحت درج ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے ڈائریکٹ مین لائن سے بجلی چوری کی ہوئی تھی۔ جبکہ اس حوالے سے ڈی پی اوجہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جبکہ دوسری کاروائی میں جلالپور شریف پولیس کے ASI فخر عباس نے منشیات فروشی کے ایک اور ملزم محسن رضا کو گرفتار کر کے ملزم سے 01کلو 360گرام چرس بھی برآمد کر لی۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور منشیات فروش ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادوں پر ٹھوس کاروائیاں کی جارہیں ہیں جن کے حوصلہ افزاء نتائج ہیں۔جبکہ دوسری جانب اپنی ٹیم کو تنبیہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کاوائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page