top of page
Writer's pictureJhelum News

غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کسی بڑے حادثے کی منتظر

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں درجنوں کی تعداد میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں عوام کیلئے سکیورٹی رسک بن گئیں، سب کچھ جاننے کے باوجود سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کسی بڑے حادثے کی منتظر ، غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے مالکان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے ساز باز کرکے لمبی دیہاڑیاں لگانی شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں والا معاملہ جوں کا توں موجود ہے جبکہ بااثر مالکان نے سول ڈیفنس کے متعلقہ ذمہ داران کے ساتھ مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔ اس کی وجہ سے سول ڈیفنس کے ذمہ داران پٹرول ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں جس کے باعث شہرسمیت ضلع بھر میں درجنوں سے زائد پٹرول ایجنسیاں قائم ہوچکی ہے اور اس کارروبارمیں دن بدن اضافہ ہو تا جارہاہے۔ انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس کے بعض ذمہ داران کی سرپرستی کیوجہ سے اٹک، مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع کے رہائشی افراد نے ملحقہ اور مضافاتی علاقوں میں پٹرول ایجنسیاں قائم کرکے دیدہ دلیری کے ساتھ پٹرول کی فروخت شروع کررکھی ہے۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہناہے کہ محض چند ماہ قبل جی ٹی روڈ پر ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 درجن کے قریب افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، چند ہفتے سول ڈیفنس نے سختی کی اس کے بعد غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے پٹرول ایجنسیوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page