top of page

غیریب وال سیمنٹ فیکٹری میں ڈیوٹی کے دوران سول منیجر راجہ آفتاب سر میں بھاری چیز لگنے سے جاں بحق

پنڈدادنخان (عدنان یونس ) غیریب وال سیمنٹ فیکٹری میں ڈیوٹی کے دوران سول منیجر راجہ آفتاب سر میں بھاری چیز لگنے سے جاں بحق ہوگئے ،اجہ آفتاب کا تعلق کھیوڑہ سے تھا

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں واقع غریب وال سمینٹ فیکٹری میں ڈیوٹی کے دوران راجہ آفتاب کے سر پر اوپر سے گرنے والی بھاری چیز لگنے سے جاںبحق ہوگئے راجہ آفتاب جوکہ راجہ نور محمد سابق چیئرمین بلدیہ کھیوڑہ کے بیٹے تھے انکی نماز جنازہ عید گاہ کھیوڑہ میں ادا کی گئی جس میں چوہدری نذر حسین گوندل سابق ایم پی اے ،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک عرفان اعجاز ،چیف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن ،ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدور یوسف نا ز ،یونس شہباز اور مزدور رہنما حاجی عبدل غفور،ملک زاہد سٹی صدر کھیوڑہ مسلم لیگ ن سمیت علاقہ بھر سے سابق چیئرمینز ،سابق کونسلرز حضرات ،وکلا ،سیاسی سماجی شخصیات سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور ایصال و ثواب کی دعا کی ہے،


0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page