top of page

غلام اکبر منڈاھڑ نمبردار چیئرمین آل پاکستان نمبر دار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان مقرر



پنڈدادنخان(عدنان یونسJhelumnews.uk) غلام اکبر منڈاھڑ نمبردار چیئرمین وسرپرست اعلیٰ آل پاکستان نمبر دار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان مقرر نوٹیفکیشن جاری ، غلام اکبر منڈاھڑ میںخدمت خلق کا جذبہ خدا کی خاص عنایت ہے انکو یہ عہدہ ملنا تحصیل پنڈدادنخان کے لیے اعزاز کی بات ہے ،جنرل سیکرٹری مرزا غلام حسن۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی ہردلعزیز عوامی وسماجی شخصیت صدر آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کو چیئرمین وسرپرست اعلیٰ تحصیل پنڈدادنخان مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اس خوشی کے موقع راجہ غلام اکبر منڈاھڑ کو دوست احباب عزیز واقارب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مرزا غلام حسن ڈھڈی نمبردار نے اس کو علاقائی اعزاز قراردیتے ہوئے غلام اکبر منڈاھڑ کو مبارک باد پیش کی بانی جنرل سیکرٹری وبانی نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان راجہ ادا حقانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام اکبر منڈاھڑ اور ان کے خاندان میں خدمت خلق کا جذبہ خدا کی خاص عنایت ہے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عوامی خدمات پر خراج تحسین اور چیئرمین وسرپرست اعلیٰ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں غلام اکبر منڈاھڑ کو چئیرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان ملک باصر کھوکھر،صدر اختر ارائیں،جنرل سیکرٹری چوہدری یونس شہباز،نائب صدور صفر علی خان،ملک شجاع لنگاہ،وائس چیئرمین راجہ ندیم جنجوعہ،اعجاز چوہدری،اطہرعمران،خواجہ شفقت،لقمان یاسین،وسیم حیدر،شاہد بٹ،قیصر امجد مغل،کرم شہزاد،عدنان کھوکھر سمیت ہرمکتبہ فکر سے منسوب لاتعداد شخصیات نے مبارک باد پیش کی



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page