top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

عید کی چھٹیاں ۔ کان نمک کھیوڑہ کی سیر کرنے والوں کا بے تحاشہ رش۔


پنڈدادنخان ( تحصیل رپورٹر ) عید کی چھٹیوں میں کان نمک کھیوڑہ کی سیر کرنے والوں کا بے تحاشہ رش ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے کان نمک کھیوڑہ میں قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے لیے پنڈدادنخان کھیوڑہ کا رخ کر لیا حکومت اگر للہ انٹرچینج موٹروے سے کھیوڑہ تک اچھی اور معیاری سڑک کی تعمیر کر دے اور کان نمک کھیوڑہ کو مزید سہولتیں فراہم کر دے تو مری کاغان کے بجائے یہ پرکشش اور پرامن علاقہ اندرونی اور بیرونی سیاحوں کے لیے مرکز بن جائے گا اور صحت کے شعبے میں بھی حکومت لاکھوں کروڑوں روپے ٹیکس کی صورت میں وصول کر سکے گی پنڈدادنخان کھیوڑہ میں نمک کے بنے ہوئے انتہائی خوبصورت دلکش ماڈلز دلوں کو چھو لیتے ہیں اگر حکومت اس نعمت کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرے تو حکومت لاکھوں کروڑوں روپے زر مبادلہ حاصل کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار اندرون ملک سے ائے ہوئے سیاحوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس علاقے پر اور یہاں کی سڑکوں پر توجہ دینی چاہیے تاکہ سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکے ہمیں اس علاقے میں اور یہاں کی پرانی تاریخی چیزیں دیکھ کر دلی مسرت حاصل ہوئی ہے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page