دینہ (رانا عاصم سے)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے 10 اپریل سے 12 اپریل تک بند رہیں گے۔ تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بھی عید کی سرکاری تعطیلات منائیں گے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روزہ کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک 3 سرکاری تعطیلات ہوں گی جب کہ 6 روزہ ورک ویک پر کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک 4 سرکاری تعطیلات ہوں گی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
留言