جھلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان) جہلم پولیس کے عید الفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات، مجوعی طور پر پولیس کے 450 سے زائد پولیس جوان و افسران عید کی ڈیوٹیز سر انجام دیں گے، عید کے موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، پولیس افسران و جوان مساجد،امام بارگاہوں، عیدگاہوں، کھلے مقامات، تفریحی مقامات اور احمدیہ عبادتگاہوں پر ڈیوٹیز سر انجام دیں گے، شہریوں سے درخواست ہیکہ
1. مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں، اور کسی ناگہانی صورتحال میں 15 پر پولیس کو فوری اطلاع دیں، 2. ڈیوٹی پر موجود پولس افسران آپکی حفاظت کےلئے موجود ہیں، دوران چیکنگ انکے ساتھ تعاون کریں، عید الفطر کے پر مسرت موقع پر جہلم کے باسیوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ والدین عید کے اس خوشی کے اس موقع پر اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے روکنے کےلئے مثبت کردار ادا کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،
Comments